پاکستان میں کل صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی

پاکستان میں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

مہر خـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے کل سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت پولنگ ہوگی، پولنگ کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے، سینیٹ ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے ہر رکن کا ایک ووٹ شمار ہوگا جب کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے 65،65 ووٹ شمار ہوں گے۔ صدر کا الیکٹورل کالج مجموعی طور پر 706 ووٹوں پر مشتمل ہوتا ہے لیکن مختلف اسمبلیوں میں نشستیں پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ یہ تعداد 684 ہے۔

تحریک انصاف نے عارف علوی، پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو میدان میں اتارا ہے۔ تینوں امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار صدر مملکت منتخب ہو جائے گا۔

News Code 1883622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =