پاکستان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق

پاکستان کے شہر لاہور کے بادامی باغ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے پڑوسی گھر کی چھت پر کھڑی لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے بادامی باغ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے پڑوسی گھر کی چھت پر کھڑی لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں شادی کی خوشیوں نے پڑوسی کے گھر میں صف ماتم بچھا دی، دلہے کی بارات واپس پہنچی تو شادی میں شریک باراتیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہمسایوں کی چھت پر کھڑی 22 سالہ ماریہ جاں بحق ہوگئی۔ اہل علاقہ کے مطابق  ہوائی فائرنگ کے خلاف انہوں نے پولیس کو بلایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو پہلے گرفتار کیا لیکن پھر رشوت لے کر چھوڑ دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

News Code 1883620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =