چين نے 1300کلو میٹر کے سمندری علاقے کو بند کردیا/ امریکہ پریشان

چین نے بحری جنگی مشقوں کیلیے بحیرہ زرد کے 1300کلو میٹر کے سمندری علاقے کو ہر طرح کے بحری جہازوں کی آمدو رفت کیلیے بند کر دیا ہے جس سے امریکہ کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بحری جنگی مشقوں کیلیے بحیرہ زرد کے 1300کلو میٹر کے سمندری علاقے کو ہر طرح کے بحری جہازوں کی آمدو رفت کیلیے بند کر دیا ہے جس سے امریکہ کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ علاقے کو 8 دن کیلیے بند کیا گیا ہے۔ اس سمندری علاقے میں چین کا اپنا تیار کردہ پہلا ایئر کرافٹ کیریئ" ’’لیاؤننگ " جنگی مشقیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کیلیے یہی پریشانی کم نہیں تھی کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے، مگر یہ تو اْس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ سیکڑوں مربع کلومیٹر پر محیط ایک اور سمندری علاقے کو چین ایک دن اچانک بند کر دے گا۔

News Code 1883615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =