امریکہ نے افغانستان میں نیا فوجی کمانڈر مقرر کردیا

امریکی فورسز نےافغانستان میں اپنی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کو نیٹومشن اور فورسز کی کمان سونپ دی ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فورسز نےافغانستان میں اپنی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کو نیٹومشن اور فورسز کی کمان سونپ دی ہے۔افغانستان میں نیٹومشن اور امریکی فورسز کے سابق کمانڈر جنرل نکولسن نے کابل میں ہونے والی خصوصی تقریب میں کمانڈ جنرل ملر کے حوالے کردی ۔ تقریب میں افغان وزارت داخلہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جنرل ملرامریکی ملٹری کےجوائنٹ اسپیشل آپریشنز کے کمانڈ رہ چکے ہیں۔

News Code 1883609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =