سعودی عرب نے یمنی بچوں کی بس پر وحشیانہ ہوائی حملے کو غلطی تسلیم کرلیا

سعودی عرب نے اگست میں یمنی بچوں کی بس پر وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے کو سعودی فوج کی غلطی اور اشتباہ تسلیم کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے اگست میں یمنی بچوں کی بس پر وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے کو سعودی فوج کی غلطی اور اشتباہ تسلیم کرلیا۔ اطلاعات  کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان منصور المنصور نے کہا کہ اتحاد کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملے سے قبل غلطیاں کی گئیں اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران منصور المنصور نے کہا کہ " شہریوں کے درمیان موجود بس کو ہدف نہ بنانے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن یہ حکم تاخیر سے پہنچا۔"اس نے کہا کہ " دوسری غلطی یہ کی گئی کہ چونکہ ہدف سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا اس لیے اس وقت رہائشی علاقے میں بس کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔" ۔منصور المنصور نے تسلیم کیا کہ حملے سے عام شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ 9 اگست کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن میں بچوں کی ایک بس اور پرہجوم  مارکیٹ میں بمباری سے بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News Code 1883600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =