افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغانستان کے صوبے بلخ میں فوج کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں غیر ملکی پائلٹ سمیت 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بلخ میں فوج کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں غیر ملکی پائلٹ سمیت 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا جب آرمی کا ہیلی کاپٹر افغان صوبے فریاب میں مشن کیلئے اڑان بھر رہا تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں غیر ملکی پائلٹ سمیت 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

News Code 1883588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =