امریکہ کا پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ

امریکہ نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر ی کی امداد منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر ی کی امداد منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کون فالکنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی، اس لیے 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی گئی ہے، اگر کانگریس نے منظوری دی تو یہ رقم دیگر ہنگامی ترجیحات پر خرچ کی جائے گی۔  پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کون فالکنر کا کہنا ہے کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع  نے کیا ہے۔  واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں بھی کانگریس نے پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی تھی، اس طرح روکی گئی امداد کی مجموعی مالیت 80 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ امریکہ نے امداد روکنے کا اقدام ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور جنرل جوزف ڈنفورڈ کو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

News Code 1883586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =