لیبیا میں مسلح تصادم کے سبب 26افراد ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سرگرم مختلف وہابی دہشت گرد گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے سبب 26افراد ہلاک جبکہ 75زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سرگرم مختلف وہابی دہشت گرد گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے سبب 26افراد ہلاک جبکہ 75زخمی ہو گئےہیں۔ طرابلس میں سرگرم  دہشت گرد گروپ ایک اور جنوبی شہر کے عسکری گروہ کیخلاف برسر پیکار ہیں۔ 2011میں معمر قدافی کا تختہ الٹے اور ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار، افراتفری اور بد امنی کا شکار ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اسی ہفتے پیر سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونیوالوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک میں بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے سلسلے میں سعودی عرب امریکہ اور مغربی ممالک کو مدد اور تعاون فراہم کررہا ہے۔

News Code 1883557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =