پاکستان نے جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا

پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل سکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل سکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے افغان شہر جلال آباد میں واقع اپنے قونصل خانے کی سکیورٹی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے اسے بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط لکھ کر قونصلیٹ بند کرنے سے متعلق آگاہی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک مکمل سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا۔

News Code 1883556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =