امریکی وزیر خارجہ آئندہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات میں صاف اور واضح طور پر یہ طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ بات چیت کا بنیادی نکتہ مشترکہ دشمنوں اوردہشت گردوں کےخلاف کارروائی ہوگا۔ امریکی عہدیدار ممکنہ طور پر 5 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

News Code 1883530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =