مصر میں فوج کی کارروائيوں میں مزید 20 شدت پسند ہلاک

مصری فوج نے مغربی صحرا اور جزیرہ نما سینا میں مختلف کارروائیوں میں مزید20 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے مغربی صحرا اور جزیرہ نما سینا میں مختلف کارروائیوں میں مزید20 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں گزشتہ چند روز کے دوران کارروائیوں میں 7 انتہائی خطرناک جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ سینا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 13جنگجو ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے بعد سینا میں کی گئی کارروائیوں میں 18 مطلوب مشتبہ جنگجوؤں کو بھی گرفتار کر لیا۔

News Code 1883529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =