پاکستان میں بیٹی نے باپ کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر بیٹی نے باپ کو قتل کر دیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر بیٹی نے باپ کو قتل کر دیا ۔  پولیس نے ملزمہ اور اس کے کزن کو گرفتار کرلیا جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ عمر خان ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ۔ 17 اگست کو اسے گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ تفتیش کے دوران مقتول کی بیٹی عائشہ اور اس کے کزن عمیر کو حراست میں لیا گیا ۔ تفتیش میں عمیر نے اعتراف جرم کر لیا ۔ ملزمہ عمیر سے شادی کرنا چاہتی تھی ، والد کے انکار پر دونوں نے مل کر انہیں قتل کردیا ۔

News Code 1883502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =