ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی پابندیوں کو عالمی قوانین کے صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ہیگ عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی پابندیوں کو عالمی قوانین کے صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئےعالمی  ہیگ عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ ایران نے عالمی عدالت انصاف سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکہ کے 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد لگائی جانے والی پابندیاں ختم کرے۔ ایران نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ1955کےمعاہدے اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔ایرانی مندوب نے عدالت کو بتایا کہ ایران نےتنازع کاسفارتی حل تلاش کرنےکی کوشش کی جسےردکردیاگیا۔ ادھر امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو نےاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کےموقف کاہیگ میں بھرپوردفاع کریں گے،مقدمہ عالمی عدالت انصاف لےجاناامریکہ کےمعاملات میں مداخلت ہے۔

News Code 1883446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =