اعتزاز احسن نے پاکستان کے صدارتی امیدوار کے لیےکاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان کے معروف وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے صدارتی امیدوار کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور پاکستان کے معروف وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے صدارتی امیدوار کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔ اعتزاز احسن اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے ان پر اعتراض اٹھایا، تاہم ان کی جماعت نے برملا کہا کہ یہ ان کی انفرادی رائے ہے اور پارٹی پوزیشن نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پرویز رشید ایک دانشور انسان ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، لیکن ان کی رائے میں مجھے محسوس ہوا کہ یہ ان کی جاگیردارانہ روش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی نے میرا نام بطور صدر نامزد نہیں کیا تھا، بلکہ پارٹی اجلاس کے دوران اس پر اتفاق کیا گیا تھا اورمیں اس اجلاس میں موجود ہی نہیں تھا۔ واضح رہے کہ بیرسٹر اعتزاز احسن پی پی پی اور اکثر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں ۔

News Code 1883419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =