فلوریڈا میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 10 کو کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ میں مسلح  شخص نے  فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 10 کو کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ولی کے علاقے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک شاپنگ سینٹر میں ویڈیو گیم کا کمپی ٹیشن جاری تھا۔

اطلاعات کے مطابق شاپنگ سینٹر میں واقع گیمنگ بار کے اندر این ایف ایل کے پرستاروں کے درمیان  19 وی اسپورٹس ٹورنامنٹ جاری تھا کہ نامعلوم شخص نے گیمنگ بار میں فائرنگ کردی۔ پولیس نے کئی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حتمی تعداد نہیں بتائی لیکن غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم چار افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نامعلوم حملہ آور شامل ہے جس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ اردگرد مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔

News Code 1883416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =