کراچی میں دو وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز نے شاہراہ قائدین پر کارروائی کے دوران دو وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز نے شاہراہ قائدین پر کارروائی کے دوران  دو وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کی معروف شاہراہ قائدین پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق دہشت گرد اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور مقابلے سے قبل لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2  دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

News Code 1883308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =