پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ممالک عید الاضحی منائی جارہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان، ہندوستان،بنگلہ دیش اورعراق سمیت کئی اسلامی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت سے منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان، ہندوستان،بنگلہ دیش اورعراق سمیت کئی اسلامی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت سے منائی جارہی ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔ پاکستان ، ہندوستان اور عراق میں عید الاضحٰی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

News Code 1883280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =