ایران بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔ عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں منعقد ہوا ۔ جہاں آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں نماز عید الاضحی ادا کی گئی۔ ایران کے  شہروں  اصفہان، مشہد ، شیراز، ہمدان، ساری ، قم، تبریز ، کاشان، یزد سمیت  دیگر شہروں میں بھی عید الاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ جہاں مؤمنین نے اللہ تعالی کی بارگاہ راز و نیاز کیا اور جانوروں کی قربانیاں پیش کیں۔

News Code 1883279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =