صدر اشرف غنی کا تین ماہ کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے تین ماہ کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے  تین ماہ کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے 99ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے طالبان سے مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کل یعنی بروز پیر سے 19 نومبر تک فائر بندی رہے گی تاہم یہ اسی صورت میں برقرار رکھی جائے گی اگر طالبان سیز فائر کا احترام کریں ۔ اشرف غنی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قریب آچکی ہے اور ملک کے 34 صوبوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی عید کی خوشیوں کا خیال رکھنا چاہیے، ہم نے سیز فائر کا اعلان کیا ہے جو کہ کل یوم عرفہ سے لے کر حضور اکرم (ص) کے یوم ولادت یعنی میلاد النبی (ص) تک قابل عمل ہوگا جسے یقینی بنانا طالبان کے سیز فائر سے مشروط ہے۔

News Code 1883222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =