یمنی نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے 36 فوجیوں کو ہلاک کردیا

یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین محاذوں پر سعودی عرب کے 36 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین محاذوں پر سعودی عرب کے 36 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے مارب ، تعز اور الجوف کے محاذوں پر سعودی عرب کے 36 فوجیوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا ہے۔

ادھر یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ بھی جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے کئي صوبوں پر بمباری کی ہے جس میںم تعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1883193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =