تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدرکا امیدوار نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے صدارتی عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے صدارتی عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت 8 ستمبر 2018 کو ختم ہوجائے گی جب کہ ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے شیڈول پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے اور 29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہوگی جب کہ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

News Code 1883189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =