پاکستان سابق صدر آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالت عالیہ نے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالت عالیہ نے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ گزشتہ روز کراچی کی بینکنگ عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق صدر آصف زرداری سمیت کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ سابق صدرآصف علی زرداری نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر وکلا اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتا ہوں، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے، نیز ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کے لیے بھی ضمانت دی جائے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کی، مختصر سماعت کے بعد سابق صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔آصف علی زرداری کی دو ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے، انہیں عدالت نے 3ستمبر تک بینکنگ کورٹ کراچی کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

News Code 1883180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =