صدر روحانی کی عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ د ینے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعاون  کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے اور ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔  صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں  پاکستانی حکومت اور عوام کی خوشحالی اور سربلندی کے لئے دعا کی۔

News Code 1883177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =