ہندوستان میں مسلح افراد کے حملے میں 2 سادھو ہلاک

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 سادھو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 سادھو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے ضلع اوریا کے بدھونا علاقے میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، پولیس کے اعلیٰ افسران اور سرکاری اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سکسینا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بدھونا میں مندر کے 3سادھووں کو نامعلوم افراد نے چار پائی پر باندھ کر زدوکوب کیا جس سے موقع پر 2سادھو دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مرنے والے سادھودں کی شناخت لجا رام، اور ہلکے رام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 50سے 60برس کے درمیان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رام شرن کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

News Code 1883164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =