سوئٹزر لینڈ میں امریکی طیارے کا ملبہ مل گیا

سوئٹزر لینڈ میں شدید گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے70 سال پرانے امریکی طیارے کا ملبہ مل گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں شدید گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے70 سال پرانے امریکی طیارے کا ملبہ مل گیا۔امریکی فوج کے ڈکوٹا طیارے نے 1946 میں سوئس گلیشیئر پرہنگامی لینڈنگ کی تھی۔اس وقت طیارے کے ملبے سے مسافروں کو تو نکال لیا گیا تھا، لیکن طیارہ برف میں مزید دھنس جانے کے باعث اسے نہیں نکالا جاسکا تھا۔ اب 70 سال بعد سوئٹزر لینڈ میں پڑنے والی شدید گرمی سے گلیشئر کی برف پگھلی اور اس طیارے کا سراغ مل گیا۔

News Code 1883135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =