لاہورمیں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں راوی روڈ کے علاقے مولانا احمد علی روڈ پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں راوی روڈ کے علاقے مولانا احمد علی روڈ پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کے نام سائرہ اور شہباز معلوم ہوئے ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق اس دوہرے قتل کا شبہ خاتون کےسابق شوہراور بیٹے پر کیا جا رہا ہے، جن کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

News Code 1883133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =