نیوزی لینڈ میں غیر ملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد

نیوزی لینڈ میں غیر ملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں غیر ملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکی افراد پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ افراد مہنگے گھر خرید کر نیوزی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، جس کے باعث  امیر غیر ملکیوں کی دولت کے سامنے مقامی افراد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غیر ملکی شہریوں کے گھر خریدنے پر پابندی کا قانون بدھ کے روز  نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا۔

News Code 1883105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =