افغانستان میں طالبان کے حملے میں 56 اہلکار ہلاک

افغانستنا میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 56 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستنا میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 56 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کوطالبان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ کچھ ہی لمحوں بعد افغانستان کے صوبے بغلان میں علاؤالدین ایئربیس پرطالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے 45 اہلکارہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں اور8 گرفتارکرلیے گئے ہیں جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

News Code 1883077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =