پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری

پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کے لیے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے قاسم سوری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

News Code 1883076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =