ہندوستان کا 72 واں یوم آزادی آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ہندوستان کی تمام ریاستوں میں ہندوستان کا 72 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ اور جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے سب سے بڑی تقریب دہلی کے لال قلعہ میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی پرچم لہرایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی تمام ریاستوں میں ہندوستان کا 72 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ اور جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے سب سے بڑی تقریب دہلی کے لال قلعہ میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی پرچم لہرایا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 72 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل پر قوم پرچم لہرایا۔ اس کے ساتھ ہی ترنگے کو 21 توپوں سے سلامی دی گئی۔

اس موقع پر کئی مرکزی وزراء ، الگ الگ سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈرز اور کئی معزز شخصیت اور بڑی تعدادمیں دیگر لوگ موجود تھے۔ راہل گاندھی بھی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر راہل گاندھی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوے گوڑا بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم نے راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔راج گھاٹ پہنچنے سے پہلے انہوں نے ٹوئٹ کرکے ملک کے عوام کو یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے لکھا  " یوم آزادی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔"

یوم آزادی کے موقع پر مسلح فورسز کے 20 جوانوں کو ’شوریا چکر‘ سے نوازا جائے گا۔ ان میں میجر آدتیہ کمار، رائفل مین اورنگزیب کے نام بھی شامل ہیں۔ ملی ٹینٹوں نے جون کے مہینے میں اورنگزیب کا پلوامہ میں اغوا کر کے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ عید منانے کے لئے چھٹی پر اپنے گھر جا رہے تھے۔

News Code 1883074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =