پاکستان میں 71واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں آج 71واں یوم آزادی قوم جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں آج  71واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں سے سلامی دی گئی۔ صبح 8 بج کر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اور قوم نے یک زباں ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ ملک بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں اور اہم مقامات کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ گھروں اور عمارتوں پر قومی پرچم بھی لہرائے گئے ہیں۔ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی، تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، غیر ملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

News Code 1883048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =