کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے۔  میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر کی ڈیمو گرافک حیثیت  کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، لہذا غیرریاستی عناصرکوآباد کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر کشمیریوں کو مستقل کشمیری بنانا چاہتی ہے، جبکہ بھارتی آئین کے تحت کوئی غیر کشمیری کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر میں کسی غیر ریاستی کو ووٹ دینے کا حق بھی نہیں ہے۔

News Code 1882960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =