ونزوئلا کے صدر کا ناکام قاتلانہ حملے کا اپوزيشن رہنما پر الزام

ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ اپوزیشن رہنما خولیو بورگیس نے کرایا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ اپوزیشن رہنما خولیو بورگیس نے کرایا تھا۔  نکولس مادورو کے مطابق ان پر کیے گئے حملوں کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سازش میں قومی اسمبلی کے رکن اور اپوزیشن رہنما بورگیس ملوث ہیں تاہم بورگیس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ  ایک فوجی پریڈ میں مادورو پر مبینہ ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں وہ محفوظ رہے تھے۔

News Code 1882906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =