نیپال میں مٹی کا تودہ گرنے سے8 افراد ہلاک

نیپال میں ایک گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں ایک گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیپال کے علاقے بھیری میں ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خاتون سمیت 3 سے 11 سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ اہل خانہ میں سے صرف خاندان کا سربراہ ہی محفوظ رہ سکا جو مزدوری کے سلسلے میں حادثے کے وقت گھر سے باہر تھا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور اب تک 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ گھر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک بچہ لاپتہ ہے جس کے ملبے تلے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ موسم کی خرابی اور بجلی نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائی بند کر دی گئی ہے۔

News Code 1882850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =