اسلام آباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ لاہور میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے  2 افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ لاہور میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول پھاٹک کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

News Code 1882823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =