خیبر پختونخواہ پولیس نے وہابی د ہشت گرد تنظیم طالبان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان کے اہم دہشتگرد کمانڈر زین کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان کے اہم دہشتگرد کمانڈر زین کو گرفتار کرلیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع  کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کمانڈر زین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم زین انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

News Code 1882811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =