ونزوئلا کے صدر نکولس میڈورو قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

ونزوئلا کے صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈز کی تقریب میں ڈرون کے ذریعہ قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈز کی تقریب میں ڈرون کے ذریعہ  قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کے دارالحکومت کراکس میں صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعہ قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے اس حملے میں صدر میڈورو محفوظ رہے جب کہ نیشنل گارڈز کے 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔

وزیر اطلاعات ونزوئلا کے مطابق ڈرون کے ذریعے دھماکہ اس وقت کیا گیا جب صدر میڈورو نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے قریب دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون گرائے گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں حملے کی سازش کے تانے بانے کولمبیا سے ملے ہیں تاہم حملے کی سازش میں ملوث کچھ افراد بھی پکڑے گئے ہیں۔ صدر میڈورو نے کہا کہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوں گی۔

News Code 1882800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =