کراچی کے علاقہ شیرشاہ میں ایک  دکان میں بم دھماکہ میں 2افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے شیرشاہ میں ایک دکان میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے شیرشاہ میں ایک دکان میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 2افراد  ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ شیرشاہ کالونی میں جناح روڈ کی گلی نمبر 77میں مصطفیٰ مسجد کے قریب ایک دکان میں سیلنڈر پھٹنے سے ہوا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ریسیکیو اداروں کی ایمبولینسیں اور رضا کار بھی جائے دھماکہ پر پہنچ گئے۔

News Code 1882787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =