پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ

پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے لیے تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے لیے تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی، ایم کیوایم کے وفد میں عامرخان، فیصل سبزواری، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل شامل تھے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے مکمل طور پر اتحاد  اور تحریری معاہدہ ہوگیا ہے، ہمارا منشور موثر بلدیاتی نظام کو اہمیت دیتا ہے ایسا نظام جو نام نہاد نہ ہو، ہم ایم کیو ایم کی عدالت میں بلدیاتی نظام پر اختیارات کے حوالے سے جو پٹیشن ہے اس کا بھی مکمل ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر کنوینیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دعوت پر ہم یہاں آئے، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جو فیصلہ کیا یہ ملاقات اس کی ایک کڑی ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے، کراچی کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی ہے، ہم ملکر ساتھ چلیں گے، ہم نے سیاست سے زیادہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھا ہے۔

News Code 1882773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =