نائیجیریا میں ایک جھڑپ میں 11 فوجی اور 16 دہشت گرد  ہلاک

نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے فوجی چھاؤنی پر حملے میں 11 فوجی ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 16 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے فوجی چھاؤنی پر حملے میں 11 فوجی ہلاک  جبکہ جوابی کارروائی میں  16 دہشت گرد بھی مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق ریاست بورنو کے علاقے مونگونو میں بوکوحرام کے حملہ آوروں نے فوجی چھاؤنی کو نشانہ بناتے ہوئے چیک پوائنٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے چھاؤنی میں گھس کر 11 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ فوج نے بھی جوابی حملے میں 16 وہابی دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 9 برس کی لڑائی میں اب تک بوکوحرام نائیجیریا میں20 ہزار سے زائد افراد کو قتل کرچکی ہے۔

News Code 1882651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =