مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنرسندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محمد زبیر نے اپنا استعفیٰ دینے کی تصدیق کی ہے ۔ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ وہ کل ایک پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کا اعلان کریں گے ۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنرسندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
News ID 1882616
آپ کا تبصرہ