28 جولائی، 2018، 2:55 PM

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 115 نشستیں حاصل کرلیں

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 115 نشستیں حاصل کرلیں

پاکستان الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے سو فی صد نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 115 نشستیں حاصل کرکے پہلی پوزيشن حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن  نے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے سو فی صد نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 115 نشستیں حاصل کرکے پہلی پوزيشن حاصل کرلی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منعقد ہونے والے عام انتخابات 2018ء کے قومی وصوبائی اسمبلی کےتمام 841حلقوں کے سو فی صد نتائج جاری کر دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں115نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرہے، مسلم لیگ نون64نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلزپارٹی 43نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں کی تعداد 13، متحدہ مجلس عمل کی 12 اور متحدہ قومی موومنٹ کی 6نشستیں ہیں۔

News ID 1882604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha