27 جولائی، 2018، 8:17 PM

امریکہ کا پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان

 امریکہ کا پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان

امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خآن کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خآن کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک مشترکہ کردار ادا کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ جنوبی ایشیا میں سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے امریکہ  پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا جیسا کہ پچھلی حکومتوں کے ساتھ بھی تعاون کرتا رہا ہے۔

News ID 1882582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha