مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کہن نے روسیوں کے ساتھ ٹرمپ کے بیٹے کی ملاقات کے بارے میں امریکی صدر کے عدم اطلاع کے دعوے کو رد رکتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے بیٹے کی روسیوں کے ساتھ ملاقات سے آگاہ تھے۔
مائيکل کہن نے کہا کہ امریکی صدر کے بڑے بیٹے نے پہلے باپ کو اطلاع دی اور اس کے بعد روسیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ لہذا امریکی صدر ٹرمپ اپنے بیٹے کی روسیوں کے ساتھ ملاقات سے اچھیط رح آگاہ تھے۔
آپ کا تبصرہ