22 جولائی، 2018، 3:59 PM

کشمیر میں ہندوستانی فورسز کا تین علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

کشمیر  میں ہندوستانی فورسز کا تین علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے کشمیر کے ضلع کلگام میں فائرنگ کر کے 3 علیحدگي پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے کشمیر کے ضلع کلگام میں فائرنگ کر کے 3 علیحدگي پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کشمیر میں  ہندوستانی فوج نے گزشتہ شب سرچ آپریشن کے دوران ضلع کلگام کے علاقے قدوانی میں تین علیحدگی  کو ہلاک کردیا۔ علیحدگی پسند رہنماؤں یٰسین ملک، میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ماورائے عدالت قتل کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ نوجوانوں کو اہل خانہ کے سامنے گرفتار کر کے لے جایا جاتا ہے اور بعد ازاں جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا جاتا ہے۔ بھارتی فوج جھوٹے بیانات سے دنیا کی آنکھ میں دھول نہیں جھونک سکتی۔ ادھر مقامی انتظآمیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں  افراد کا تعلق علیحدگی پسندوں تھا۔

News ID 1882438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha