مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئےہیں۔ ویتنام کے شمالی ساحلی علاقوں اور دارالحکومت ہنوئی میں سمندری طوفان، طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیاہے۔ طوفان کے زیر اثرعلاقوں میں شدید بارشوں سے 16 افراد لاپتہ ہیں، 5 ہزار سے زائد گھروں اور2 لاکھ ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچاجبکہ 17ہزار مویشی بھی جان سے گئےہیں۔ ادھر حکام نے طوفانی بارشیں آئندہ چند روز جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1882433
آپ کا تبصرہ