مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان کے معروف قوال حاجی امیر خان پر وہابی دہشت گرد نے حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ مشرقی لندن کے علاقے گرین اسٹریٹ میں ایک سیاہ فام شخص نے کیا۔ قوال حاجی امیر خان کی بیٹی سلینہ خان کے مطابق اُن کے والد حملے کے نتیجے میں زمین پر گر گئے تو حملہ آور نے اُن پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، قوال امیر خان کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوگئی ہے، جسم اور منہ پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امیرخان کو نیو ہیم یونیورسٹی اسپتال پہنچایا جہاں انہیں داخل کر لیا گیا ہے۔ حاجی امیر خان امجد صابری اور عزیر میاں قوال کے قریبی عزیز بھی ہیں۔ شہید امجد صابری کو وہابی دہشت گردوں نے کراچی میں شہید کردیا تھا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان کے معروف قوال حاجی امیر خان پر وہابی دہشت گرد نے حملہ کردیا۔
News Code 1882380
آپ کا تبصرہ