13 جولائی، 2018، 12:44 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ نے 12 وہابی دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

پاکستانی فوج کے سربراہ نے 12 وہابی دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فورسز پر حملوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث 12 خطرناک وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فورسز پر حملوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث 12 خطرناک وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ  نے 12خطرناک وہابی دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ ان دہشت گردوں کو خصوصی فوجی عدالتوں نے سزا ئیں سنائیں جب کہ 6 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ دہشت گرد فورسز پر حملوں اورتعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث تھے اور انہوں نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیلوں پر بھی حملے کئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 7 عام شہریوں اور 92 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید اور ان کےحملوں میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عبدالغازی ولد سبیل خان لیفٹیننٹ کرنل یوسف اور دیگر جوانوں کے قتل میں ملوث تھا جب کہ ضیاء الرحمان ولد پیرزادہ اور جاوید نور ولد نورزادہ ایس پی بنوں سمیت 7 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ غنی رحمان ولد فضل رحمان بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں میں ملوث تھا اور اس کےدہشتگرد حملےمیں کیپٹن فصیح سمیت 4 فوجی شہید اور12زخمی ہوئے۔

News ID 1882184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha