مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے فوجی حکام کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ بلخ میں ولید 9 کارروائی کے دوران 16 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے چمتال شہر میں ولید 9 نامی کارروائی کے دوان 16 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے صوبہ بلخ کے پولیس سربراہ محمد اکرم سامح نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں 16 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں سے 8 کی لاشیں قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔ اس نے کہا کہ چمتال میں 9 دیہاتوں کو طالبان دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔
افغانستان کے فوجی حکام کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ بلخ میں ولید 9 کارروائی کے دوران 16 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1882063
آپ کا تبصرہ