8 جولائی، 2018، 6:43 PM

پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

زمبابوے میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے کے شہر ہرارے میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا جو پاکستانی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم صرف 2 کے مجموعے پر پاکستان کی 2 وکٹیں گرگئیں۔

اوپننگ کے لیے آنے والے صاحبزادہ فرحان دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے حسین طلعت بھی صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ 2 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تاہم کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 45 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سرفراز 28 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور فخر زمان نے جارحانہ کھیل پیش کیا، دونوں کھلاڑی نے 107 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخززمان ایک بار پھر اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 91 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 43 رنز بنائے، شعیب ملک اور فخر زمان کی جارحانہ اننگز کے باعث پاکستان نے آسٹریلیا کا 183 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

News ID 1882051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha